جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ارشد شریف کے بھائی ساتھ تھے، واقعہ شناخت میں غلطی کی وجہ سے پیش آیا : کینیا پولیس

24 اکتوبر, 2022 13:39

کراچی : کینیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ ارشد شریف شناخت میں غلطی کے باعث نشانہ بن گئے، گاڑی میں مقتول کے بھائی بھی موجود تھے۔

کینیا پولیس کا کہنا ہے کہ نیروبی کے علاقے کجیاڈو میں بچے کے اغواء کی اطلاع ملی تھی۔ جس پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی۔ گاڑیوں کو چیک کرنے کی وجہ سے سڑک کو بند کیا گیا تھا۔ ارشد شریف اور ان کے ڈرائیور نے روڈ بلاک کی خلاف ورزی کی۔ شناخت میں غلطی کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں : صحافی ارشد شریف کی میت ملک واپس لانے کیلئے سیکریٹری داخلہ اور خارجہ کو نوٹس

پولیس کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ارشد شریف اپنے بھائی خرم احمد کے ہمراہ نیروبی جانے والی سڑک سے گزر رہے تھے، جہاں انہوں نے چھوٹے پتھروں کی رکاوٹیں دیکھیں اور اس سے گزرنے کا فیصلہ کیا۔

اس دوران انہوں نے محسوس کیا کہ گاڑی پر فائرنگ کی جارہی ہے، جس پر انہوں نے ایک اور پاکستان شہری نقار احمد سے فون پر رابطہ کیا اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔ نقار احمد نے علاقے سے نکل جانے کا مشورہ دیا، جس پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے سفر جاری رکھا۔ جب وہ اپنے منزل پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ ارشد شریف کو پیچھے سے سر میں گولی لگی جو آر پار ہوگئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top