مقبول خبریں
پشاور سے کراچی اسلحے کی اسمگلنگ ناکام، مسافر بس ضبط، تین ملزمان گرفتار
کراچی : سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران اسلحے کی پشاور سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
کراچی میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ڈی ٹی) کے تحقیقاتی ونگ نے حساس اداروں کی مدد سے تیموریہ کے علاقے ارم شاپنگ سینٹر کے قریب کارروائی کی۔
دوران کارروائی مسافر بس سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ برآمد اسلحہ پشاور سے کراچی اسمگل کیا جارہا تھا۔ کارروائی کے دوران تین ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی اورماہ رمضان ؛کن چیزوں میں برکت ہوتی ہے ؟
برآمد کیے گئے اسلحے میں 6 نائن ایم ایم پستول، 8 تیس بور پستول، ایک پین پستول، مختلف پستول کے 16 میگزین، تیس بور اور نائن ایم ایم کی 950 گولیاں شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کیا گیا اسلحہ ممکنہ طور پر دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا۔ گرفتار ایک ملزم کا بھائی گزشتہ سکھر بائی پاس کے قریب اسلحہ اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوا۔ دونوں ملزموں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔