جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پی ٹی آئی کے 453 کارکنوں کی نظری بندی پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

17 مئی, 2023 12:58

لاہور : عدالت نے 453 کارکنوں کی نظری بندی پر پنجاب حکومت کو 23 مئی تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی نظری بندی کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس عالیہ نیلم نے کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی گڈ ٹو سی یو کی گونج

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے 9 مئی واقعے کی بنیاد پر پی ٹی آئی کارکنوں کو نظر بند کیا۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ نظری بندی کے احکامات کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 453 کارکنوں کی نظری بندی پر 23 مئی تک جواب طلب کرلیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top