جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایک اور امریکی سرکاری اہلکار تائیوان پہنچ گئیں، غنڈہ گردی میں نہیں آئیں گے : سینیٹر کا پیغام

26 اگست, 2022 10:52

تائے پائی : ریپبلکن سینیٹر سرکاری دورے پر تائیوان پہنچی اور ٹوئٹ کیا کہ چین کو پیغام دینے آئی ہوں کہ ہم غنڈہ گردی میں نہیں آئیں گے۔

چین کی طرف سے دورہ نہ کرنے کے شدید دباؤ کے باوجود مارشا بلیک برن، ریاست ٹینیسی کی ریپبلکن سینیٹر جو سینیٹ کی کامرس اور آرمڈ سروسز کمیٹیوں کی رکن سولومن جزائر اور پاپوا نیو گنی کا دورہ کرنے کے بعد تائیوان پہنچیں۔

انہوں نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ میں ابھی بیجنگ کو پیغام بھیجنے کے لیے تائیوان پہنچی ہوں کہ ہم غنڈہ گردی میں نہیں آئیں گے۔ امریکہ پوری دنیا میں آزادی کے تحفظ میں ثابت قدم ہے، اور ہماری قوم اور ہمارے اتحادیوں کو کمزور کرنے کی کوششوں کو برداشت نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : چین میں ریکارڈ درجہ حرارت اور خشک سالی نے زراعت کو خطرے میں ڈال دیا

ان سے قبل ہاؤس اسپیکر نینسی پیلوسی نے اگست کے اوائل میں دورہ کیا تھا، جس کے بعد، بیجنگ، جو تائیوان پر دعویٰ کرتا ہے، نے بڑے پیمانے پر فوجی سمندری اور فضائی مشقیں کیں، جن میں جزیرے پر میزائل داغنا بھی شامل تھا۔

چین تائیوان کے اعلیٰ سطحی غیر ملکی دوروں کو اپنے معاملات میں مداخلت کے طور پر دیکھتا ہے۔ پیلوسی 25 سالوں میں اس جزیرے کا دورہ کرنے والے سب سے سینئر امریکی منتخب اہلکار تھیں۔

واشنگٹن ڈی سی میں چین کے سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگیو نے کہا کہ بیجنگ امریکہ کی اشتعال انگیزیوں کے جواب میں غیر متعینہ پرعزم جوابی اقدامات کرے گا۔

لیو نے ایک بیان میں کہا کہ متعلقہ دورہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ امریکہ آبنائے تائیوان میں استحکام نہیں دیکھنا چاہتا اور اس نے دونوں فریقوں کے درمیان تصادم کو ہوا دینے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top