جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستانی خفیہ اداروں نے ایک اور بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا

11 فروری, 2023 15:34

پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

بھارت کی نو ریاستوں میں اس سال انتخابات ہونا ہیں، جو آئندہ برس کے بھارتی لوک سبھا انتخابات میں فیصلہ کُن اہمیت کے حامل ہیں۔

انتخابات کا وقت آتے ہی مُودی سرکار اپنے سیاسی فائدے کے لیئے پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی ہے۔ جو اپنی فوجیوں کی لاشوں پر فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان مخالف جذبات اُبھار کر الیکشن جیتنا چاہتی ہے۔ بھارتی فوج اقتدار کی حوس کا ایندھن بنیں گے۔

خُفیہ اطلاعات کے مطابق مُودی سرکار 14 فروری کو پلوامہ حملے کی طرز کا ایک اور ڈرامہ رچانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس منصوبے کے تحت کشمیر کے جنوبی اضلاع میں بارُود سے لیس دھماکہ خیز گاڑی کے طرز کا خودکش حملہ کیا جانا ہے، جو پلوامہ، کلگام، انتناگ اور شوپیاں میں فوجی اہداف پر کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ کسی نوجوان سے خود کش حملہ کروا کر الزام پاکستان اور آئی ایس آئی پر تھوپا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت ایشیاکپ کیلئے پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے: جاوید میانداد

باراک اوباما نے اپنی کتاب میں لکھا تھا کہ پاکستان مخالف جذبات پر ہندوستان انتخابات جیتتا ہے۔  گزشتہ سال جنوری میں کانگریس رہنما اُدت راج نے نریندر مُودی کے پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ ارناب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ حملے میں مُودی سرکار خود ملوث تھے۔

بھارتی وزیر دفاع آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے زور پر ختم کرنے کا بیان دے چکے ہیں۔ یکم نومبر 2022 کو لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا نے بیان دیا کہ بھارتی فوج آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

حالیہ اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات کا مقصد جنگ کا ماحول بنا کر خطے کا امن داؤ پر لگانا ہے۔ مُودی سرکار فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر جنگ بندی معاہدہ ختم کرنا چاہتا ہے۔ اسی لئے پاکستان کو نشانہ بنانے کی غرض سے کسی بھی فالس فلیگ آپریشن کا سہارا لیا جا سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top