مقبول خبریں
اینکر عمران ریاض خان ایک بار پھر گرفتار
لاہور : اینکر عمران ریاض خان کو وفاقی تحقیقاتی ادارے نے بیرون ملک جانے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے ہاتھوں لاہور ایئرپورٹ پر اینکر عمران ریاض خان کی گرفتاری کی تصدیق ان کے وکیل کی جانب سے بھی کردی گئی ہے، جن کا کہنا ہے کہ گرفتاری غیر قانونی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے کی تحقیقات، پی آئی اے میں 113 ملازمین کی تعلیمی اسناد جعلی ثابت
گرفتاری سے قبل عمران ریاض خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ میرا فون اور سامان ایف آئی اے نے قبضے میں لے لیا ہے اور مجھے گرفتار کیا جائے گا۔
اطلاعات ہیں کہ انہیں ایئرپورٹ کے پچھلے راستے سے باہر لے جایا گیا، آج ضلع کچہری میں ایف آئی اے کی جانب سے پیش کیا جائے گا۔