جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارتی لڑکی کسی لڑکے سے نہیں ، اپنے آپ سے شادی کریں گی

03 جون, 2022 19:50

بھارت کی 24 سالہ خاتون کشما بندھو 11 جون کو اپنی شادی کے لیے تیار ہیں، فرق صرف یہ ہے کہ شادی میں کوئی دولہا نہیں ہوگا بلکہ وہ اپنے آپ سے ہی شادی کر رہی ہیں۔

اس شادی میں ہندومذہب کے مطابق تمام رسومات ادا کی جائیں گی، یہاں تک کہ دلہن ہار بھی پہنے گی، اس انوکھی شادی میں کوئی دولہا نہیں ہوگا، غالباً یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہوگا۔

کشما نے ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں کبھی بھی شادی نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن میں دلہن ضرور بننا چاہتی تھی سو میں نے اپنے آپ سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

ہونے والی دلہن نے کہا کہ میں نے آن لائن ریسرچ کرتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا بھارت میں کسی خاتون نے کبھی خود سے شادی کی ہے یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاید میں ملک میں خود سے پیار کرنے کی یہ مثال قائم کرنے والی واحد عورت ہوں گی،کیونکہ اپنے آپ سے شادی کرنا خود کے ساتھ ایک غیر مشروط محبت کی نشانی ہے۔

کشما نے کہا کہ اس کے ذریعے ہم خود کو اپنی تمام خوبیوں اور خامیوں کے ساتھ قبول کرنے کے لائق ہوجاتے ہیں، لوگ ان سے شادی کرتے ہیں جن سے انہیں محبت ہو، مجھے خود سے محبت ہے اور اسی لیے میں یہ شادی خود سےکر رہی ہوں۔

ہونے والی دلہن کشما نے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ عورت اہمیت رکھتی ہے، میرے والدین بہت کھلے ذہن کے مالک ہیں اور انہوں نے مجھے اس شادی کے لیے اجازت اور دعائیں بھی دی ہیں۔

یہ پڑھیں : کروکر مچھلی کی قیمت کڑوڑوں میں کیوں ؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top