جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن عمران خان کیخلاف پرہیز گار بنی بیٹھی ہے: فیاض الحسن

11 اگست, 2022 16:05

لاہور: فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن عمران خان کیخلاف پرہیز گار بنی بیٹھی ہے، اس وقت امپورٹڈ حکومت کا ہر لیڈر سرکردہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عیسیٰ خیل میں سیلابی ریلے کے باعث جانی نقصان ہوا، سیلاب سے جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو 8 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔

فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز ناجائز حکومت نے تاجروں کی زندگی اجیرن بنادی تھی، گزشتہ ناجائز حکومت نے رات 8 بجے تک کا ٹائم فکس کردیا تھا، چودھری پرویز الہٰی نے وہ تمام بندشیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، ملکی معیشت کی بہتری کےلیے یہ فیصلہ معاون ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف دائر درخواست خارج

ان کا کہنا تھا کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن عمران خان کیخلاف پرہیز گار بنی بیٹھی ہے، اس وقت امپورٹڈ حکومت کا ہر لیڈر سرکردہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریاستی اداروں کیخلاف وہ زبان استعمال کی جو ناقابل بیان ہے، ان میں سے ہر بندہ ریاست کیخلاف سرگرمیوں میں مشغول ومعروف ہے، مریم اورنگزیب کو تو شرم کے مارے میڈیا میں نہیں آنا چاہیئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top