جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

القادر یونیورسٹی کیس، نیب کی تفتیش شروع، عمران خان کو سوالنامہ تھمادیا گیا

11 مئی, 2023 15:16

لاہور: القادر یونیورسٹی کیس میں نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شامل تفتیش کرلیا اور نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نے عمران خان کو سوالنامہ دے دیا۔

نیب نے اپنے سوالنامے میں پوچھا ہے کہ دسمبر 2019ء میں برطانیہ سے غیرقانونی رقم کی واپسی کی منظوری کے لیے سمری کیوں تیار کروائی؟، دسمبر 2019ء میں برطانیہ سے غیرقانونی رقم کی واپسی کو سرنڈر کرنے کی منظوری کیوں دی؟، ملزمان سے بدلے میں القادر یونیورسٹی کی زمین اور دیگر مالی فائدے کیوں لیے؟۔

نیب کے سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ ترین عوامی عہدے پر بیٹھ کر اختیارات کا ناجائز استعمال کیوں کیا؟، اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے ملزمان سے مالی فائدے کیوں حاصل کیے ؟، برطانیہ سے غیر قانونی رقم ملزمان کو واپس کرکے مجرمانہ عمل کیوں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سوالنامے کے مطابق برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے خط و کتابت کو خفیہ کیوں رکھا گیا ؟، ایسٹ ریکوری یونٹ کی سمری کو خفیہ کیوں رکھا گیا ؟۔

دوسری جانب عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو طبی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان کے ذاتی معالج کو ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت نے عمران خان سے ذاتی معالج کی ملاقات کی اجازت دی، عمران خان نے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو طبی ٹیم میں شامل کرنے کا اصرار کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top