جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

10 مئی, 2023 17:22

القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار عمران خان کو پولیس لائنز اسلام آباد میں قائم عدالت میں پیش کیا گیا، نیب نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے سابق وزیراعظم کا 8 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کی تحویل میں دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل کو بلانے کی استدعا کردی، بیان دیا یہ انجکشن لگاتے ہیں بندہ آہستہ آہستہ مرجاتا ہے، ڈر ہے میرے ساتھ مقصود چپڑاسی والا کام نہ ہو۔

سابق وزيراعظم عمران خان کو سيکيورٹی خدشات پر اسلام آباد پوليس ہيڈ کوارٹرز پہنچایا گیا، پی ٹی آئی چیئرمین کیخلاف کیسز کی سماعت کیلئے نيب کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ پوليس لائن ميں شفٹ کردیئے گئے تھے۔

میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تندرست قرار دیتے ہوئے رپورٹ نیب حکام کے حوالے کی تھی۔ عمران خان کا طبی معائنہ پمز اور پولی کلینک کے ڈاکٹروں نے کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کا بلڈ پریشر، شوگر لیول، نبض اور دل کی دھڑکن نارمل تھی، بلڈ سی پی، ایل پی، آر ایف ٹی اور ایل ایف ٹی بھی کیا گیا۔

یہ پڑھیں : توشہ خانہ کیس : عمران خان پر فرد جرم عائد، صحت جرم سے انکار، کیس کا بائیکاٹ

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top