جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عمران خان کیخلاف القادر ٹرسٹ کیس محدود نہیں، مالی فوائد کے حصول کا بھی معاملہ ہے : نیب

16 مئی, 2023 12:57

اسلام آباد : نیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کیخلاف غیر قانونی طور پر مالی فوائد حاصل کرنے کے معاملات کی بھی تحقیقات چل رہی ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف کیس القادر ٹرسٹ اراضی تک محدود نہیں، اس کیس کا دائرہ کار زیادہ وسیع ہے۔ عمران خان کیخلاف اختیارات کا غلط استعمال،غیر قانونی طور پر مالی فوائد کے حصول کا بھی معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 8 جون تک ملتوی کردی

نیب نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کیخلاف برطانیہ سے ملنے والی رقم کی وصولی میں مجرمانہ خلاف ورزی کی تحقیقات بھی جارہی ہیں۔ عمران خان کیخلاف رقم کی وصولی کے ریکارڈ کو غیر قانونی طور پر سیل کرنے کے حوالے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

عمران خان اور دیگر ملزمان پر القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کا غیر قانونی حصول کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top