جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چین اور بھارت کی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ ٹوئٹر میں کام کر رہے ہیں : سابق سیکورٹی چیف

14 ستمبر, 2022 11:15

واشنگٹن : ٹوئٹر کے سابق سیکیورٹی چیف کا کہنا ہے کہ چین اور بھارت کی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ ٹوئٹر کے پے رول پر موجود ہیں۔

اس سال کے اوائل میں برطرف ہونے تک ٹوئٹر کے سیکیورٹی چیف رہنے والے پیٹر زٹکو نے کانگریس کو بتایا کہ ٹوئٹر کے پے رول پر چین کی خفیہ ایجنسی کا کم از کم ایک ایجنٹ موجود ہے اور کمپنی نے جان بوجھ کر بھارت کو بھی کمپنی کے روسٹر میں ایجنٹوں کو شامل کرنے کی اجازت دی، ممکنہ طور پر ان ممالک کو صارفین کے بارے میں حساس ڈیٹا تک رسائی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا چین کو مصنوعی ذہانت اور چپ سازی کے سامان کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ

زٹکو نے قانون سازوں کو بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کمزور سائبر دفاع سے دوچار ہے، جو صارفین کی رازداری کو خطرے میں ڈال دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج یہاں ہوں کیونکہ ٹوئٹر کی قیادت عوام، قانون سازوں، ریگولیٹرز اور یہاں تک کہ اس کے اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی گمراہ کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ ان کے پاس کون سا ڈیٹا ہے، یہ کہاں رہتے ہیں، اور کہاں سے آئے ہیں۔ وہ اس کی حفاظت نہیں کر سکتے۔ اگر تالے نہ ہوں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ چابیاں کس کے پاس ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top