جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سائرہ اور شہروز سبزواری کی طلاق کے بعد نئی فلم کا پوسٹر جاری

16 دسمبر, 2022 15:03

کراچی: چند برس قبل ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنے والی معروف شوبز پاکستان جوڑی سائرہ اور شہروز سبزواری کی فلم کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی رومانوی فلم ’بےبی لیشیس‘ babylicious کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔

سائرہ یوسٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کی فلم اگلے برس ویلنٹائن کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شہروز سبزواری اور سائرہ نے علیحدگی کا اعلان کردیا

اس فلم کی پروڈکشن اور عکسبندی کا آغاز کووِڈ سے قبل ہو گیا تھا تاہم اسی دوران سائرہ اور شہروز نے طلاق کا فیصلہ لیتے ہوئے راہیں جدا کر لی تھیں، فلم کی ریلیز انہیں وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار رہی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top