جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

میرےشیخ نے مجھے انڈسٹری چھوڑنے سےمنع کیا ہے- اداکار فیروز خان

29 دسمبر, 2020 12:50

انٹرٹینمنٹ یوٹیوب چینل ‘سم تھنگ ہاٹ’ کو دیے گئے انٹرویو میں اداکار فیروز خان نے شوبز میں واپسی کا اعلان کردیا۔

اداکار نے بتایا کہ ‘میرے شیخ حضرت سلطان محمد علی صاحب جو حضرت حق باہو کی 10ویں نسل میں سے ہیں، انہوں نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں شوبز انڈسٹری نہیں چھوڑ سکتا’۔

اہلیہ سے طلاق کی خبروں پراداکار فیروز خان نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ میں نے کبھی اپنے اہلخانہ اور خاندان کے معاملات پر کوئی بات نہیں کی اور میں اس پر اپنی خاموشی برقرار رکھوں گا۔

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر سے تعلق کی خبروں سے متعلق سوال پر فیروز خان نے کہا کہ عاصم اور ہانیہ کے بارے میں کوئی بات نہیں کروں گا لیکن جو کچھ میں نے ہانیہ اور اپنے متعلق پڑھا وہ کافی پریشان کن تھا، ہمارے بھی جذبات ہوتے ہیں۔

فیروز خان نے مزید کہا کہ ہانیہ عامر اور میں ایک دوسرے سے کہہ رہے تھے کہ سمجھ نہیں آرہا کیا ہو رہا ہے، ہانیہ عامر نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ہر چیز میں، میرا نام کیوں آتا ہے اور میں نے ان سے معذرت بھی کی۔

فیروز خان نے کہا کہ میں جب بھی ہانیہ سے ملتا ہوں ،اس حوالے سے کی جانے والی باتوں پر معذرت کرتا ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top