جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سوڈان سے سعودی عرب 15ہزار بھیڑیں لے جانیوالابحری جہاز ڈوب گیا

13 جون, 2022 15:23

خرطوم :سوڈان کی بحیرہ احمر کی بندرگاہ سوکین میں ہزاروں بھیڑوں سے بھرا ہوا ایک بحری جہاز ڈوب گیا تاہم عملہ زندہ بچ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق مویشیوں کا یہ جہاز سوڈان سے سعودی عرب جانوروں کو برآمد کر رہا تھا ۔

سوڈانی بندرگاہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بحری جہاز بدر ون اتوار کی صبح بحیرہ احمر کی بندرگاہ سوکین میں ڈوب گیا۔

 

 

ڈوبنے والے بحری جہاز میں 15ہزار 800 بھیڑیں سوار تھیں، جو اس کے بوجھ کی حد سے باہر تھیں جبکہ جہاز پر صرف 9ہزار بھیڑیں لے جانے کی گنجائش تھی۔

اہلکار نے بتایا کہ تمام عملے کو بچا لیا گیا تاہم انہوں نے حادثے کے اقتصادی اور ماحولیاتی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں نیپال کے دارالحکومت میں 4.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top