جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایک ہی جگہ پیدا ہونے والا نایاب جامنی شہد

25 اپریل, 2023 15:15

شہد ایک مکمل غذا اور شفایاب نعمت ہے لیکن امریکا میں نارتھ کیرولائنا کےایک مخصوص حصے میں شہد کی مکھیاں سنہرا، سیاہ یا روایتی رنگت والے شہد کی بجائے جامنی رنگ کا شہد پیدا ہوتا ہے اور اب تک اس کی درست ترین وجہ بھی سامنے نہیں آسکی ہے۔

یہ شہد نارتھ کیرولائنا کے ریتیلے ٹیلوں والے خطوں میں پیدا ہوتا ہے جو سائنس فکشن فلموں میں کی طرح کسی خلائی مخلوق کا لعاب معلوم ہوتا ہے۔ لیکن جامنی شہد اب بہت مشہور اور نہایت نایاب ہے اور دنیا بھر کے صارفین اس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

ذائقے میں یہ روایتی شہد سے زیادہ میٹھا ہے جس کی وجہ علاقے میں پائے جانے والے مخصوص پھل ہوسکتے ہیں جن کا رس مکھیاں چوستی ہیں۔ ریڈاِٹ ویب سائٹ پراس شہد کی بوتلوں کی بعض تصاویر وائرل ہوئیں جس کے بعد اس بارے میں مزید بحث چھڑگئی ہے۔

شہد کی رنگت کا ایک حد تک انحصارپھولوں کے رس پر ہوتا ہے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ بلیوبیری اورہکل بیریوں کی وجہ سے اس کی رنگت جامنی ہے۔ کچھ افراد کا خیال ہے کہ ایک خاص قسم کے پودے، کوڈزو کے پھول چوسنے سے شہد جامنی رنگت اختیار کرتا ہے۔۔

یہ پڑھیں : دنیا کا سب سے بڑا لیپ ٹاپ، 43 انچ اسکرین اور وزن 100 پونڈ

نارتھ کیرولائنا اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسرجان ایمبروز کے مطابق مکھیوں کے پیٹ میں تیزاب اور ایلومینیئم کے تعامل سے ایسا ہورہا ہے۔ اس علاقے کی مٹی میں یہ دھات موجود ہے جو پودوں اور پھولوں تک بھی پہنچ رہی ہے اور شاید اسی وجہ سے جامنی شہد صرف اسی علاقے میں پیدا ہوتا ہے۔

شہد کھانے والوں نے بتایا کہ اس میں بعض اقسام کی بیریوں کا ذائقہ بھی محسوس ہوتا ہے لیکن یہ میٹھا زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ روایتی شہد کے مقابلے میں اس کی قیمت بہت زیادہ ہے کیونکہ شہد کم ہے اور گاہک بہت زیادہ، یہاں تک کہ دنیا بھر کے لوگ اسے خریدنا چاہتےہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top