جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا

14 مئی, 2023 13:17

غزہ: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کہ مطابق 5 دن کی لڑائی کے بعد مصر کی ثالثی میں جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے، ترجمان اسلامی جہاد نے جنگ بندی معاہدہ کی توثیق کردی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں شہریوں کے گھروں پربمباری نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے جاری، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی، اقوام متحدہ کی مذمت

رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدہ کے بعد شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، لوگ رات گئے لوگ سڑکوں پر نکل آئے، خوب جشن منایا، غزہ کی سنسان سڑکیں ایک بار پھر سے آباد ہوگئیں۔

خیال رہے کہ 5 روز میں اسرائیلی بمباری سے 36 فلسطینی شہید ہوئے، شہید فلسطینیوں میں اسلامی جہاد کے 3 رہنما بھی شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top