جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سعودی شہری کی اپنی سچی خوشی کی تلاش کیلئے 43 سال میں 53 شادیاں

17 ستمبر, 2022 09:20

ریاض : ایک سعودی شخص نے سچا اور ساتھ نبھانے والا پیار پانے کی تلاش میں 53 شادیاں کر ڈالیں۔

ایک 63 سالہ سعودی شخص ابو عبداللہ نے ذہنی سکون اور اچھی بیوی کے تلاش کے لیئے 43 سالوں کے دوران 53 شادیاں کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس شخص کا کہنا ہے کہ مجھے ایک ایسی عورت کی تلاش تھی جو مجھے خوش کر سکے۔ اپنی تمام بیویوں کے ساتھ انصاف کرنے کی کوشش کی۔ جب میں نے پہلی بار شادی کی تھی تو میں نے ایک سے زیادہ شادی کرنے کا ارادہ نہیں کیا تھا، کیونکہ میں آرام دہ محسوس کر رہا تھا اور میرے بچے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاہم، کچھ عرصے بعد، کچھ مسائل کی وجہ سے اس نے 23 سال کی عمر میں دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کے اور ان کی بیویوں کے درمیان کئی مسائل پیدا ہوئے جس کی وجہ سے وہ دوبارہ شادی کرنے پر آمادہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان مسلم امہ میں سعودی عرب کی نمایاں حیثیت کو تسلیم کرتا ہے: آرمی چیف

سعودی شخص نے کہا کہ میں نے طویل عرصے میں 53 خواتین سے شادی کی۔ پہلی شادی 20 سال کی عمر میں ہوئی، وہ خاتون مجھ سے چھ سال بڑی تھی۔ ان کی شادی کا سب سے مختصر وقت ایک رات کا تھا۔

ابو عبداللہ کا کہنا تھا کہ زیادہ تر شادیاں سعودی خواتین سے ہوئیں، لیکن اس نے اپنے بیرون ملک کاروباری دوروں کے دوران غیر ملکیوں سے شادیاں بھی کی ہیں۔ میں تین سے چار ماہ تک وہاں رہتا تھا۔ اس لیے میں نے اپنے آپ کو برائی سے بچانے کے لیے شادی کی۔

دریں اثنا، متعدد شادی کرنے والے اب ایک عورت سے شادی کرنے کے بعد خوش ہیں۔ ان کے مطابق وہ دوبارہ شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top