جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کے منصوبوں کیلئے 45 ارب مختص،مزید اضافہ متوقع

05 جون, 2023 12:01

اسلام آباد : آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کے منصوبوں کیلئے 45 ارب مختص کئے گئے ہیں اور اس میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق فنڈز لیپ ٹاپ اسکیم سمیت 152 مختلف منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے، ایچ ای سی کے14 نئے،138 پہلے سے جاری منصوبے بھی اس میں شامل ہے۔

مختص فنڈ میں 12 ارب کی لاگت کی وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم فیز تھری شامل ہے، اگلے سال لیپ ٹاپ اسکیم پر 6 کروڑ 80 لاکھ خرچ ہوں گے جب کے نیشنل سائبر سیکیورٹی اکیڈمی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس میں60 کروڑ لاگت آئے گی۔

دستاویزات کے مطابق 7 ارب 39 کروڑ روپے لاگت کا پاک چین مشترکہ ریسرچ سینٹرمنصوبہ ، ملک بھر میں سرکاری جامعات کی اپ گریڈیشن کے متعدد منصوبے ،نواز شریف یونیورسٹی ملتان، نارووال یونیورسٹی میں سہولیات میں اضافہ بھی اس مختص فنڈ میں شامل ہے۔

بلوچستان اور قبائلی علاقوں کے طلباکو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے لئے منصوبے بھی شامل ہیں جن میں 3 ارب لاگت آئے گی۔

یہ پڑھیں : قومی ترقیاتی بجٹ؛ وزیر اعظم نے 1100 ارب روپے کی منظوری دیدی: احسن اقبال

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top