جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اجتماعی قبر سے 436 لاشیں نکالیں، جن پر روسیوں نے خوفناک تشدد کیا : یوکرین

24 ستمبر, 2022 12:10

کیف : یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی افواج سے دوبارہ حاصل کیے گئے مشرقی شہر ایزیم کے قریب ایک اجتماعی تدفین کے مقام سے 436 لاشیں نکالی گئیں ہیں۔

کھارکیو کے علاقائی گورنر اولیگ سینیگوبوف نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ آج، ایزیوم میں اجتماعی قبر سے لاشوں کو نکالنے کا کام مکمل ہو گیا ہے، کُل 436 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر افراد کی موت دردناک تھی، جبکہ 30 ​​پر تشدد کے نشانات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین کا اقوام متحدہ سے روس کو حملے کی سزا دینے کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ گلے میں رسی بند لاشیں بھی ہیں۔ ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، جسمانی اعضاء ٹوٹے ہوئے اور گولیوں کے زخم ہیں۔ کئی مردوں کے جنسی اعضاء کاٹے گئے ہیں۔ یہ سب اس خوفناک تشدد کا ثبوت ہے جس کا حملہ آوروں نے ایزیوم کے باشندوں پر کیا تھا۔

کریملن نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس کی افواج مشرقی یوکرین میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے لیے ذمہ دار ہیں اور کیف پر دوبارہ قبضہ کیے گئے علاقے میں اجتماعی قبروں کی دریافت کو من گھڑت قرار دے رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top