جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلوچستان سے سندھ میں داخل ہونے والے 122 افغان باشندے گرفتار

11 نومبر, 2022 09:05

کراچی : ترجمان کے مطابق افغان باشندے مبینہ طور پر بلوچستان سے سندھ میں داخل ہو رہے تھے۔

رینجرز اور پولیس کی کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر سندھ میں داخل ہونے والے 122 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاک افغان سرحد چمن پر وفاقی حکومت کا پیدل آمدرفت کیلئے راستے بنانے کا فیصلہ

رینجرز اور پولیس نے تلاشی اور بائیو میٹرک چیکنگ کے دوران شناختی کاغذات نہ ہونے اور غیر ملکی شہریت پر گرفتار کیا۔ گرفتار افراد میں 89 مرد، 13 خواتین اور 20 بچے شامل ہیں۔

گرفتار افغان باشندوں کو قانونی کارروائی اور واپس افغانستان منتقلی کے لیے بلوچستان حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top