جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مہوش حیات نے حکومت سے ہاکی کی بحالی کی اپیل کردی

26 جولائی, 2019 18:43

کراچی: اداکارہ مہوش حیات کی عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں دبنگ انٹری، قومی ہاکی چیمپئن شپ کا میچ بھی دیکھا اور ہاکی کھیل کر بھی دکھائی۔

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات کی قومی کھیل ہاکی سے محبت انہیں کراچی کے عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم کھینچ لے آئی۔ مہوش حیات کا اس موقع پر کہنا تھا ہاکی ہمارا فخر تھا لیکن آج چیپئن شپ میں کراوڈ کانہ ہونا ایک بڑا دھچکا ہے۔

انہوں نے حکومت سے ہاکی کی بحالی کی اپیل کر ڈالی۔ مہوش حیات نے فاٹا ٹیم کے گول کیپر کو کیش انعام بھی دیا۔ اس موقع پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکٹری حیدر حسین نے خوبرو اداکارہ کو کھلاڑیوں سے بھی ملوایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top