جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 11افراد جاں بحق

10 جنوری, 2024 10:19

 

خیبر پختون خوا :لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں نامعلوم افراد نےگھر میں گھس کر فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں دو گھروں سے 11افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا ہے جس میں ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مرنےوالوں کاتعلق ایک ہی خاندان سےتھا،مرنے والوں میں 2بھائی اوران کے بیو ی بچے شامل ہیں مقتولین میں ایک لاش مہمان کی بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقتولین کے خاندان میں سےکسی ایک شخص کوقتل کیاگیاتھا،مقتولین نے میت انڈس ہائی وےپررکھ کراحتجاج بھی کیاتھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کے بعد وجہ قتل کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔

 

یہ پڑھیں : کوہاٹ: دہشتگردوں کا حملہ،3پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top