جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ، شام میں فضائی حملوں سے شہریوں کی ہلاکت پر تحقیقات کرے : اقوام متحدہ

10 مارچ, 2022 12:59

اقوام متحدہ کے جنگی جرائم کے پینل نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں مہلک فضائی حملوں کی تحقیقات کرے۔

اقوام متحدہ کے جنگی جرائم کے تفتیش کاروں نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں امریکی فضائی حملوں کے نتیجے میں ہونے والی شہری ہلاکتوں کی مکمل تحقیقات کرے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کسی بھی خلاف ورزی کے ذمہ داروں کا محاسبہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان کے قبضے کے بعد سے 397 عام شہری مارے گئے : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے کمیشن آف انکوائری نے امریکہ اور تمام فریقین کو ان واقعات کی قابل اعتماد، آزاد اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے کی سفارش کا اعادہ کیا، جس میں ان کی افواج ملوث ہیں۔

پینل نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ خلاف ورزیوں کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے اور ان کے نتائج کو عام کیا جائے۔

شام کے قصبے باغوز میں 2019 کو داعش کے خلاف کی گئی کارروائی کے دوران 64 خواتین اور بچے مارے گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top