جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکہ : کنساس سٹی بار میں فائرنگ، تین افراد ہلاک اور دو زخمی

22 مئی, 2023 10:45

امریکی بار میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

امریکی ریاست میسوری کے شہر کنساس سٹی کے ایک بار میں اندھا دھند فائرنگ کا واقعہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ دو کی موقع پر ہی موت ہوئی تھی، جبکہ ایک دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : جاپان میں جی سیون اجلاس، امریکہ کا نئی پابندیوں کا فیصلہ، ہدف روس کی جنگی مشین ہوگی

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی عمریں اور شناخت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے، لیکن لواحقین نے متاثرین میں سے ایک کی شناخت کر لی ہے، جو بار کے دروازے پر سکیورٹی کے کام کے دوران مارا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top