جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ کی روس کے ساتھ روابط پر ایرانی ایئرلائنز کے تین طیاروں پر پابندی

20 ستمبر, 2022 09:51

واشنگٹن : امریکہ نے ایرانی فضائی کمپنیوں کے تین بوئنگ طیاروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ تجارت نے روس کو الیکٹرانک آلات سمیت دیگر اجناس منتقل کرنے کی پاداش میں ایرانی فضائی کمپنیوں کے تین بوئنگ 747 طیاروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران : اخلاقی پولیس حراست میں خاتون کی موت، مظاہرے جاری، پانچ افراد ہلاک

محکمے کا مؤقف ہے کہ امریکہ کے برآمداتی کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روس کو کارگو خدمات فراہم کی جاتی ہیں، جو روس کے خلاف واشنگٹن کی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔ ان تین طیاروں کا تعلق ماہان ایئر، فارس ایئر قشم اور ایران ایئر کی ایرانی فضائی کمپنیوں سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق جن تین ایرانی ایئرلائنز کی نشاندہی کی گئی ہے، وہ پہلے ہی امریکی حکومت کی جانب سے مختلف قسم کی پابندیوں کا شکار ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top