جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چین میں طلاق یافتہ جوڑوں کے لیے منفرد کاروبار

18 نومبر, 2023 13:52

چین میں طلاق یافتہ جوڑوں کو ماضی بھلانے کیلئے منفرد کاروبار کیا جارہا ہے۔

چین میں ان دنوں شادی کی تصاویر ضائع کرنے یا انہیں ٹھکانے لگانے کا کاروبار کافی فروغ پا رہا ہے، اس حوالے سے چین کے صوبے شین ڈونگ میں ایک آف لائن (انٹر نیٹ یا کمپیوٹر کے استعمال کے بغیر) بزنس عروج پر ہے اور اس کاروبار نے طلاق یافتہ جوڑوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ اس بزنس سے وابستہ افراد ایسے طلاق یافتہ جوڑوں کو ان کی تصاویر کافی کم خرچ پر موثر انداز میں ضائع کرنے پر مبنی سروس فراہم کررہی ہیںکیونکہ چین میں ناکام شادی اور طلاق کے نتیجے میں شادی کی تصاویر کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے پھینکنا اتنا آسان نہیں جتنا سمجھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ایسا ملک ہے جہاں پر روایتی طور پر شادی کی یادگار تصاویر سخت قسم کے تھرمو پلاسٹک سے بنے کینوس پر چسپاں کی جاتی ہیں اور انہیں جلانا کافی مشکل ہوتا ہےجس کی وجہ سے طلاق یافتہ جوڑوں کو تصاویر کچرے میں پھینکنے جیسے آپشنز اختیار کرنا ہوتے ہیں۔

Chinese business makes money shredding wedding photos of divorcees

لیکن تصاویر کچرے میں پھینکنے کی وجہ سے یہ خدشہ ہوتا ہے کہ کوئی جاننے والا کچرے میں پڑی ان کی تصاویر دیکھ نہ لے۔

اس وجہ سے شین ڈونگ میں تصاویر کو ٹھکانے لگانے والی یہ کمپنی لیو نامی  نوجوان نے قائم کی ہے،یہ کمپنی شادی کی تصاویر کو ٹھکانے لگانے میں کافی مہارت رکھتی ہے تاکہ اسکے کلائنٹس اپنے ماضی کو پیچھے چھوڑنے کے ساتھ اپنی پرائیویسی کو بھی محفوظ رکھ سکیں۔

اس کام کی فیس 10 سے 100 یو آن (14 امریکی ڈالرز) تک ہے جو کہ تصاویر کے سائز اور مقدار کے مطابق ہے جبکہ کیمیائی طور پر ٹھکانے لگانے کے اس پورے عمل کی فلمنگ اور فوٹیج بناکر کلائنٹ کو بطور پروف دی جاتی ہے۔

یہ پڑھیں : وکیلوں کی نوکری خطرے میں،مصنوعی ذہانت پر مبنی وکیل سامنے آگیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top