جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سستے پبلسٹی اسٹنٹ نہیں چاہتا! سابق منگیتر کا جنت مرزا کو جواب

04 اگست, 2024 19:43

معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کے منگنی ٹوٹنے سے متعلق بیان پر سابق منگیتر عمر بٹ اپنا ردعمل دیدیا۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے عمر بٹ نے لکھا کہ ‘میرے والدین نے میری پرورش اچھی کی، اسی لیے میں کسی کے بارے میں بات نہیں کررہا۔ میں سستے پبلسٹی اسٹنٹ نہیں کرنا چاہتا، اللہ آپ کو زندگی میں خوش رکھے (سستی توجہ لینے کا شوق نہیں ہے اللہ آپ کو خوش رکھے آمین)’۔

انہوں نے مزید ایک مداح کی ریل کو دوبارہ شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ”ایک خاموش شیر بھونکنے والے کتے سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے”۔

مزید پڑھیں: جنت مرزا نے بریک اپ سے متعلق پردہ چاک کر دیا

قبل ازیں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران جنت مرزا بریک اپ کے پیچھے کی کہانی بیان کرتےہوئے کہا تھا کہ میں ایسے فیصلے کیلئے تیار نہیں تھی، لیکن ہاں، میں اس سے خوفزدہ نہیں البتہ خوش ہوں۔

مزید پڑھیں: ‘پہلے پیسے، پرسنلیٹی اور پھر بیوی لائیں’

جنت مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ علیحدگی ایک عرصے کے محتاط غور و فکر کے بعد ہوئی، کیونکہ انہیں اور عمر کو ایک ساتھ مستقبل کا تصور کرنا مشکل ہوتا جارہا تھا۔

ٹک ٹاکر جنت مرزا کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ جذباتی طور پر نہیں کیا گیا تھا، حالانکہ اس کے نتیجے میں تقریبا دو سال لگ گئے تھے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top