جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوکرینی فوج کے رہائشی علاقوں میں اڈے شہریوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں : ایمنسٹی

05 اگست, 2022 13:37

لندن : ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ یوکرائنی افواج نے رہائشی علاقوں بشمول اسکولوں اور اسپتالوں میں اڈے قائم کرکے شہریوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ محققین کی ایک ٹیم نے یوکرین کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں کئی ہفتوں کی تحقیقات کے دوران مشاہدہ کیا گیا کہ یوکرینی فوج کی جانب سے 19 قصبوں اور دیہاتوں کی شہری عمارتوں میں عارضی فوجی اڈے قائم کیئے ہیں، ان اڈوں سے روسی افواج پر حملے بھی کیئے جارہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یوکرین کی افواج کے پانچ اسپتالوں میں ڈی فیکٹو ملٹری بیس قائم کیئے گئے ہیں، اس کے علاوہ 29 اسکول بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روسی گیس کی سپلائی میں کمی کا خدشہ، یورپ کے ممالک توانائی کی بچت کرنے لگے

ایمنسٹی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حربے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور شہریوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں، کیونکہ وہ شہری اشیاء کو فوجی اہداف میں تبدیل کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آبادی والے علاقوں میں ہونے والے روسی حملوں نے عام شہری مارے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا۔ روسی افواج نے بہت سے ایسے اسکولوں پر حملہ کیا تھا، جو کیف کے فوجیوں کے زیر استعمال تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top