جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوکرین کی خاتون رکن پارلیمنٹ نے روس کے خلاف اسلحہ اٹھا لیا

28 فروری, 2022 13:06

یوکرین کی خاتون رکن پارلیمنٹ نے بھی روسی حملے کے خلاف اسلحہ تھام لیا، خاتون رکن پارلیمنٹ کیرا رودک نے جنگ کی حالت میں ملک نہ چھوڑنے اور وطن کے دفاع کیلئے لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 24 فروری کو روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے دارالحکومت کیف کے نواح میں جنگ جاری ہے۔ یوکرینی حکومت نے عوام میں 18 ہزار مشین گن تقسیم کی ہیں اور اب یوکرینی خواتین بھی میدان میں آگئی ہیں۔

دوسری طرف یوکرین کی خاتون رکن پارلیمنٹ کیرا رودک نے بھی روسی حملے کے خلاف اسلحہ اٹھا لیا۔ کیرا رودک یوکرینی پارلیمنٹ کی رکن ہیں اور جنگ کے دوران عالمی میڈیا پر ملک کا مؤقف جاندار انداز میں پیش کر رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کلاشنکوف اٹھائے تصویر شیئر کی ہے اور کہا ہے کہ میں کلاشنکوف چلانا سیکھ رہی ہوں اور اسلحہ اٹھانے کو تیار ہوں، یوکرینی خواتین اپنے مردوں کی طرح سرزمین کا دفاع کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: انقرہ اور باکو نے روس اور یوکرین کو ثالثی کی پیشکش کردی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top