جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوکرین، نیٹو میں شمولیت کے مطالبے سے دستبردار، امریکی پابندیوں کا خیر مقدم

09 مارچ, 2022 15:08

کیف : یوکرین کے صدر نیٹو میں شمولیت کے مطالبے سے حیران کن طور پر پیچھے ہٹ گئے، انہوں نے امریکی پابندیوں پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی روسی معشیت پر امریکی پابندی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے ممالک اور رہنماؤں کو پیوٹن کی جنگی مشین کے دل میں حملہ کرنے جیسے اقدامات کی پیروی کرنا چاہیے۔

انہوں نے امریکی اقدام کو پوری دنیا کے لیے ایک طاقتور اشارہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یا تو روس بین الاقوامی قانون کا احترام کرے گا اور جنگیں نہیں کرے گا، یا اس کے پاس پیسہ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : روسی تیل اور گیس پر پابندی، پیوٹن کی کبھی فتح نہیں ہو گی : جو بائیڈن

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بند ہونی چاہیے۔ ہمیں مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کی ضرورت ہے، لیکن ایماندارانہ، ٹھوس بات چیت کے لیے۔

زیلنسکی مختلف بیانات میں کہا کہ یوکرین قابضین کو کبھی معاف نہیں کرے گا، ہم جنگلوں، کھیتوں، ساحلوں، گلیوں میں لڑیں گے۔

ایک انٹرویو میں نیٹو میں شمولیت سے متعلق کہا کہ جب ہم سمجھ گئے کہ نیٹو یوکرین کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، تو میں اس سوال کو لے کر کافی پہلے خاموش ہو چکا ہوں، مزید اصرار نہیں کریں گے۔ نیٹو متنازع مسائل اور روس کے ساتھ محاذ آرائی سے خوفزدہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top