جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یوکرین کشیدگی : روس اور بیلاروس کی 10 روزہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

10 فروری, 2022 14:24

منسک : روس نے یوکرین کو پریشان کرنے کے لیئے بیلاروس کے ساتھ 10 روزہ مشترکہ فوجی مشقیں شروع کردیں۔

ایک طرف روس نے یوکرین کی سرحد میں ایک لاکھ سے زائد فوج کھڑی رکھی ہیں اور دوسری طرف امریکہ روس کو یوکرین پر حملہ کرنے سے باز رکھنے کے لیئے دھمکیاں پر دھمکیاں دیئے جارہا ہے۔

روس نے ان تمام معاملات کی پرواہ کیئے بغیر ایک اور پتہ کھیل لیا۔ روس نے اپنے قریبی اتحادی ملک بیلاروس کے ساتھ 10 روزہ مشترکہ فوجی مشقیں شروع کردیں ہیں، جس میں تقریباً 30 ہزار روسی فوجیوں کی شرکت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس اور روسی صدور کی ملاقات، مسائل بات چیت سے حل ہو سکتے ہیں : پیوٹن

کریملن کے ترجمان نے مشترکہ مشقوں کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ روس اور بیلاروس کو بے مثال خطرات کا سامنا ہے۔

تاہم، روس کے یورپی یونین کے سفیر ولادیمیر چیژوف نے بتایا کہ ان کا ملک اب بھی یقین رکھتا ہے کہ سفارت کاری یوکرین پر بحران کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیلاروس میں تعینات روسی فوجی مشقوں کے بعد اپنے مستقل اڈوں پر واپس چلے جائیں گی۔

امریکہ نے سرد جنگ کے بعد روسی فوجیوں کی بیلاروس میں سب سے بڑی تعیناتی قرار دیا ہے، جبکہ یوکرین نے اسے نفسیاتی دباؤ ڈالنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ بیلاروس کی یوکرین کے ساتھ لمبی سرحد ہے۔ روس نے بارہا یوکرین پر حملہ کرنے کے کسی بھی منصوبے کی تردید کی ہے، لیکن امریکہ اور دیگر مغربی ممالک نے خبردار کیا ہے کہ حملہ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top