جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کی گرفتاری کیلئے برطانیہ کی حکومت نے رابطہ کیا: وزیر داخلہ

09 مئی, 2023 18:31

اسلام آباد: رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کیخلاف کرپشن انکوائریز سمیت درجنوں کیسز ہیں، عمران خان کی گرفتاری کے لئے برطانیہ کی حکومت نے رابطہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا، قانون کے مطابق 190 ملین پاونڈ کی رقم عوام کی امانت تھی، برطانیہ کی حکومت نے پاکستان حکومت سے رابطہ کیا اور رقم منتقلی کی بات کی، عمران خان کی گرفتاری کے لئے بھی برطانیہ کی حکومت نے رابطہ کیا، سودے کے نتیجے میں القادر ٹرسٹ بنایا گیا، پراپرٹی القادر ٹرسٹ کے نام پر رجسٹرڈ ہوئی، تمام پراپرٹی کی تفصیل اور دستاویز میڈیا کو پیش کیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کو چیلنج کیا تھا کہ القادر ٹرسٹ کا جواب دو، عمران خان نے کرپشن چھپانے کیلئے القادر ٹرسٹ بنایا، عمران خان اور اس کی اہلیہ القادر ٹرسٹ کے ٹرسٹی ہیں، عمران خان کیخلاف کرپشن انکوائریز سمیت درجنوں کیسز ہیں، یہ ایک پراپرٹی ٹائیکون کی رقم منی لانڈرنگ کے تحت پکڑی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب صرف قانون حرکت کریگا، قانون کسی کے تابع نہیں ہے: عمران کی گرفتار پر خواجہ آصف کا ردعمل

انہوں نے کہا کہ نیب کے پاس عمران خان کیخلاف کرپشن کی انکوائری چل رہی ہے، شہزاد اکبر 2 ارب روپے علیحدہ سے لیکر لندن، دبئی میں موجیں کررہا ہے، افسوس ہے کہ سپریم کورٹ نے بھی اس بات کو نوٹس نہیں لیا، بیرون ملک سے رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں کہاں سے آئی، پی ٹی آئی لیڈران کو چیلنج کرتا ہوں القادر ٹرسٹ کیس کو جھٹلائیں۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان جب گرفتار ہوئے تو آگے سے مزاحمت کی کوشش کی گئی، وکلا کو زیب نہیں دیتا کہ قانونی عمل میں رکاوٹ بنیں، عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس بھی ثابت شدہ ہے، عمران خان کے خلاف نیب انکوائریز سمیت درجنوں کیسز ہیں، القادر ٹرسٹ کیس کے مطابق 50 ارب روپے لوٹے گئے، القادر ٹرسٹ کی ٹرسٹی عمران خان اور ان کی اہلیہ ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا تھا، عمران خان نے جعلی رسید پر توشہ خانہ کی گھڑی بیچی، فرح گوگی نے 12 ارب روپے بینک کے ذریعے ملک سے باہر بھیجے، نیب میں عمران خان کے خلاف انکوائریاں چل رہی ہیں، ہمارے خلاف کس بات پر کارروائی ہوگی؟، یہ باقاعدہ ڈاکیو منٹڈ کیس ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن اس طرح کی ہے کہ اس کا حساب نہیں، بار بار نوٹس کیے گئے انہوں نے پیش ہونے سے انکار کیا، ایک آدمی دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگا رہا تھا، یہ آدمی توشہ خانہ سے بھی کروڑوں کی چوری کررہا تھا، پراپرٹی ٹائیکون کی رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے پکڑی گئی، یہ رقم قومی خزانے میں واپس آنا تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top