جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

برطانیہ کا افغان سفارتخانے کو بند کرنے کا حکم

09 ستمبر, 2024 11:15

برطانوی حکومت نے افغان سفارت خانے کو اپنا سفارتی مشن بند کرنے کا حکم دےا دیا۔

اس فیصلے سے برطانیہ میں افغانستان کے سفیر زلمی رسول کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ایک بیان میں زلمی رسول نے کہا کہ لندن میں اسلامی جمہوریہ افغانستان کا سفارت خانہ باضابطہ طور پر بند ہونے والا ہے اور میزبان ملک کی درخواست پر 27 ستمبر 2024 کو اپنا کام بند کر دے گا۔

افغان سفیر نے کہا کہ یہ فیصلہ میزبان ملک کے حکام کی ہدایت پر کیا گیا، ہم ان تمام ساتھیوں، شہریوں اور متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس عرصے کے دوران لندن میں افغان سفارت خانے کے ساتھ مخلصانہ تعاون کیا۔

یہ بندش عبوری افغان طالبان حکومت کے حالیہ اعلان کے بعد کی گئی جس میں اعلان کہا گیا کہ 14 سفارت خانوں کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات غیر قانونی ہیں۔

درجن بھر سفارت خانے اب بھی افغانستان کی سابق حکومت کی جانب سے مقرر کردہ سفارت کاروں کے ذریعے چلائے جاتے ہیں اور وہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ طالبان حکومت کے احکامات پر عمل کرنے سے انکاری ہیں۔

خبروں کے مطابق ان میں سے بہت سے سفارت خانے طالبان کی حکمرانی کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کے ساتھ  آزادانہ طور پر کام کر رہے ہیں اور مالی امداد کی کمی کا بھی سامنا کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top