مقبول خبریں
سعودی عرب میں خواتین کو کمرشل گاڑی چلانے کی اجازت
ریاض: اب سعودی عرب کی خواتین کو بھی اکیلے سفر کرنے میں کوئی خطرہ نہیں۔ اوبر نے سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے کی اجازت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوبر نے سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے کے سعودی حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتےہوئے سعودی عرب میں خواتین ڈرائیورزکے لئے سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس سہولت کے تحت خواتین ڈرائیور خواتین مسافروں کو اپنی منزل مقصود پر پہنچا سکیں گی کیا ہے۔ اوبر نےایپلیکشن میں فیچر کا اضافہ سعودی خواتین کے مطالبے پر کیا گیا ہے،اوبر کے مطابق اس فیچر کو متعارف کرانے کا مقصدسعودی عرب میں خواتین ڈرائیورز کے لئے آسانیاں پیدا کرناہے۔