ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

چینی صدر تین روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

20 جولائی, 2018 10:56

چین کے صدر شی جن پنگ اپنی اہلیہ کے ہمراہ تین روزہ سرکاری  دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

عرب میڈیا نے تفصیلات جاری کیں ہیں جس کے مطابق  صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار چینی صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچنےجس پر سول وعسکری قیادت نے چینی صدر کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ، چینی صدر ابوظہبی کلچرل ایکسچینج کا دورہ کریں گے جسے خاصی اہمیت دی جارہی ہے ۔

چینی صدر کے دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ طویل مدتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

شیخ محمد بن راشد کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں 2 لاکھ چینی شہری رہائش پذیر ہیں اور چار ہزار چائنیز ٹریڈنگ کمپنیز متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کررہی ہیں۔

چین کے ساتھ طویل مدتی منصوبوں پر عملدرآمد ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہوگا۔

واضح رہے کہ دوبارہ صدر منتخب ہونے پر شی جن پنگ کا یہ پہلا دورہ ہے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top