جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا کا طالبان کو فنڈنگ سے متعلق اہم بیان

10 جولائی, 2024 11:10

واشنگٹن:ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے کہا ہے کہ ہم تحریک طالبان کو کوئی فنڈنگ نہیں دیتے ہیں۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے، علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات نمٹنے میں مشترکہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکا کا سانحہ 9 مئی کی مذمت؛ ’احتجاج پُرامن طریقے سے کیا جانا چاہیے‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عسکری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے باقاعدہ بات چیت جاری ہے، علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کیساتھ بات چیت جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا بھر کے صحافیوں کے کام کی حمایت کرتے ہیں، یہ ضروری ہے کہ صحافی کام کو محفوظ طریقے سے انجام دے سکیں، امریکا طالبان کی حمایت نہیں کرتا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top