جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایران کی جیل سے رہائی کے بعد دو ایرانی نژاد برطانوی شہری برطانیہ پہنچ گئے

17 مارچ, 2022 15:27

لندن : ایران میں برسوں کی حراست سے رہائی کے بعد جمعرات کی صبح دو ایرانی نژاد برطانوی باشندے برطانیہ واپس پہنچ گئے۔

بدھ کو ان کی رہائی اس وقت ہوئی، جب برطانیہ کی حکومت نے تصدیق کی کہ اس نے منسوخ شدہ دفاعی معاہدے پر طویل عرصے سے وجب الادا نقصان ادا کر دیا ہے۔

نازنین زغاری-ریٹکلف اور انوشہ اشوری نے عمان میں اسٹاپ اوور کے بعد مقامی وقت کے مطابق رات گئے لینڈ کیا، جس کے بعد جذباتی منظر دیکھنے میں آئے۔

وزارت خارجہ نے بتایا کہ یہ جوڑا عمان کی رائل ایئر فورس کی پرواز میں تہران سے مسقط کے لیے روانہ ہوا اور پھر مسقط سے انگلینڈ گیا۔

برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس نے ٹویٹ کیا کہ "خوشی ہے کہ نازنین اور انوشہ بحفاظت برطانیہ پہنچی ہیں اور اپنے خاندانوں اور پیاروں کے ساتھ دوبارہ مل گئی ہیں۔

بدھ کے بعد پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے، ٹرس نے کہا نازنین، انوشہ، مراد اور ان کے خاندانوں نے جو اذیتیں برداشت کیں وہ دوبارہ کبھی نہیں ہونی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے عراق پر حملے نے امریکہ کو عجیب پریشانی میں ڈال دیا

ٹرس نے تصدیق کی کہ عمان، لندن اور تہران کی سفارتی مدد سے 470 ملین یورو قرض کی ادائیگی کا معاہدہ انتہائی پیچیدہ اور جامع مذاکرات کے بعد طے پایا۔ یہ قرض 1970 کی دہائی میں ایران کے شاہ کے دور سے طے ہوا تھا۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اس حوالے کہا تھا کہ ایران کو یہ رقم چند دن پہلے موصول ہوئی تھی، ان لوگوں کی رہائی سے ایران کا قرض وصول کرنے کا تعلق جوڑنا غلط ہے۔

ایرانی نژاد برطانوی نازنین کو 2016 میں تہران میں اہل خانہ سے ملنے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، انہیں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کرنے پر پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی۔ گزشتہ سال انہیں 2009 میں لندن میں ایرانی سفارت خانے کے باہر ایک ریلی میں حصہ لینے پر مزید 12 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ریٹائرڈ انجینئر اشوری کو 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top