جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ترکی اور یونان کی سرحد پر 12 تارکین وطن جم کر ہلاک

03 فروری, 2022 11:54

استنبول : ترکی اور یونان کے درمیان سفارتی تنازعہ اس وقت کھڑا ہوا، جب سرحد پر 12 تارکین وطن جم کر ہلاک ہوگئے۔

ترکی کے سرحدی شہر ایپسالہ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں شدید سردی ہے اور چاروں طرف کے علاقے برف سے ڈھکے ہوئے ہیں۔

تارکین وطن سخت موسمی حالات کی پرواہ کیئے بغیر غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے لیئے نکلے  12 افراد اور ترکی اور یونان کی سرحد کے قریب جم کر ہلاک ہوگئے۔

یہ تارکین وطن کہاں سے آئے تھے اور وہ سرد حالات میں کیوں پھنسے ہوئے تھے، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے، تاہم یونان اور ترکی نے ایک دوسرے کو اس سانحے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور برطانیہ کے درمیان معاہدہ، پاکستانی تارکین وطن کو واپس لایا جاسکے گا

ترک حکام نے ٹوئٹر پر الزام لگایا کہ یونانی سرحدی اہلکاروں نے اس گروپ کو روکا اور ان کے جوتے اور کپڑے اتار لیے۔ انہوں نے دھندلی تصویریں ٹوئٹ کیں، جن میں کم از کم آٹھ افراد کی لاشیں دکھائی دیتی ہیں، جو کم کپڑوں میں کیچڑ میں پڑی ہیں۔

یونان حکام نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ 12 تارکین وطن کی ہلاکت ایک المیہ ہے۔ لیکن اس واقعے کے پیچھے کی حقیقت جھوٹے پروپیگنڈے سے کوئی مشابہت نہیں رکھتی۔

علاقائی حکام کے مطابق 12 تارکین وطن 22 افراد کے گروپ کا حصہ تھے، باقی 10 کی تلاش کر رہے ہیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top