جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کو روسی گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کیلئے ترکیہ اور پاکستان میں اتفاق

16 ستمبر, 2022 15:41

اسلام آباد : پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔ روس سے پاکستان کو گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کرنے پر ترکیہ اور پاکستان میں اتفاق ہوگیا۔

پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ازبکستان کامیاب ہوگیا ہے۔

روس سے پاکستان کو گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کرنے کے لیئے ترکیہ اور پاکستان میں اتفاق ہوگیا ہے۔

ازبکستان کے دورے پر گئے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ثمرقند میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ جس میں دو طرفہ تجارت کے فروغ، گیس کی فراہمی سمیت لارج اسکیل منصوبوں کے امکانات اور عمل درآمد پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں : روسی گیس کی سپلائی میں کمی، یورپ پریشان، موسم سرما مشکل ترین ہونے کا خدشہ

ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے گفتگو کے دوران کہا کہ روس، قازقستان اور ازبکستان میں کسی حد تک گیس پائپ لائن کے لیے بنیادی ڈھانچہ پہلے سے موجود ہے۔ ایشیاء میں پاکستان کو اپنا ترجیحی شراکت دار تصور کرتے ہیں، نہایت مثبت انداز میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔

رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر ہمیں بے حد خوشی ہے۔

دونوں ملکوں کے سربراہان کی ملاقات ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ریاستی سربراہی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top