جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹرمپ اور نیتن یاہو کا غزہ جنگ بندی کے معاہدے پر تبادلہ خیال

15 اگست, 2024 15:00

امریکی صدارتی امیداوار ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ جنگ بندی کے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بینجمن نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔

ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کال کا مقصد نیتن یاہو کو معاہدہ کرنے کی ترغیب دینا تھا لیکن معلوم نہیں کہ سابق صدر نے نیتن یاہو کو یہ بتایا ہے یا نہیں۔

گزشتہ ماہ کے اواخر میں نیتن یاہو نے امریکا کا دورہ کیا اور صدر جو بائیڈن، نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس جب کہ ریپبلکن سابق صدر ٹرمپ سے ملاقاتیں کی تھیں۔

واضح رہے کہ مصر، امریکا اور قطر نے جمعرات کو غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کا نیا دور طے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

حماس کا جنگ بندی کے نئے مذاکرات میں شرکت پر شکوک و شبہات کا اظہار

غزہ جنگ بندی سے ایران کو اسرائیل پر حملے سے روکا جا سکتا ہے، امریکی صدر

بائیڈن نے 31 مئی کو اپنے خطاب میں تین مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی کی تجویز پیش کی تھی۔

ادھر حماس نے قطر میں ہونے والے غزہ جنگ بندی مذاکرات کے نئے دور میں اپنا وفد نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top