مقبول خبریں
سانحہ ماڈل ٹاؤن : حکومت کو جوڈیشل انکوائری کے دستاویزات کی فراہمی کیلئے آخری موقع
لاہور : عدالت نے حکومت کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری کے دستاویزات کی فراہمی کیلئے آخری موقع دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اتنا عرصہ گزرے کے باوجود پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری کی دستاویزات فراہم نہیں کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس : عوامی تحریک کا جج پر عدم اعتماد، کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست
درخواست کے مطابق پنجاب حکومت دستاویزات کی فراہمی میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ صوبائی حکومت کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری کی تمام دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست پر مزید کارروائی 30 جون کو ہو گی۔