جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

تاجروں کا 13 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

11 جولائی, 2019 17:43

کراچی : تاجروں نے 13 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

حکومت کی جانب سے بجٹ میں لگائے ٹیکسوں کے خلاف تاجروں نے 13 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ بجٹ میں لگائے گئے ٹیکسز کو تاجروں کی جانب سے مسترد کر دیا گیا۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کراچی کا دورا کیا، لیکن تاجروں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے کوئی پیشرفت نہ ہوسکی، جس کے بعد تاجروں کی ہڑتال کی طرف جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آل کراچی تاجر اتحاد کے چئیرمین عتیق میر کا کہنا ہے کہ ہم ٹیکس دینا چاہتے ہیں، لیکن موجودہ بجٹ میں جو ٹیکسز لگائے گئے ہیں، اس پر کاروبار کرنا ممکن نہیں ہے۔ 13 جولائی کو کی جانے والی ہڑتال میں بڑے تاجروں کے ساتھ چھوٹے تاجر بھی ساتھ دیں گے۔ بجٹ میں لگائے گئے ٹیکس قبول نہیں ہیں، شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top