جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان اور ایران کے درمیان 5 سالہ تاریخی تجارتی معاہدہ طے پا گیا

03 اگست, 2023 16:21

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان اور ایران کے درمیان 5 سالہ تاریخی تجارتی معادہ طے پاگیا ہے۔

معاہدوں پر دستخط کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیساتھ ہمارے برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں ۔ ایرانی ہم منصب کیساتھ مختلف معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ گوادر میں بجلی کی فراہمی کیلئے ایران نے بہترین کردار اداکیا۔ ایران سے آنیوالی بجلی سے اسپتال اور اسکول مستفید ہورہے ہیں ۔ ایران کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تزویراتی تعلقات ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایران کے ساتھ 5 سالہ ٹریڈ کارپوریشن پردستخط کیےہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان فری ٹریڈ کی راہ میں رکاوٹوں کودور کریں گے۔ 2028 تک دونوں ملکوں کی تجارت 5 ارب ڈالرتک بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ایرانی وزیرخارجہ 2 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے

بلاول بھٹو نے کہا کہ مذاکرات میں دونوں ملکوں میں قید افراد کے مسائل بھی زیر بحث آئے اور سزا یافتہ ایرانی قیدیوں کو معاہدے کے تحت ایران کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا کہ پاکستانی میں بہترین استقبال پر شکر گزار ہوں ۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت پر مزید وسعت چاہتے ہیں ۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ باجوڑ میں ہونیوالے سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ۔ عوام اور حکومت پاکستان کیساتھ سانحہ باجوڑ پر تعزیت کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ معیشت ، تجارت اور کلچر پر دونوں ملکوں میں کام ہورہا ہے ۔ گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی گفتگو ہوئی۔ گیس پائپ لائن منصوبہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے ۔

ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ رواں سال کے آخر تک مزید 5 بارڈر مارکیٹس کو فعالکیا جائے گا جس سے دونوں ممالک کے تاجروں بھرپور فائدہ ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top