جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

توشہ خانہ کیس : چئیرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل، فوری رہائی کا حکم

29 اگست, 2023 17:19

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کر دی۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنا یا۔

یہ پڑھیں : توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے زبانی طور پر مختصر فیصلہ سنایا اور چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست منظور کی۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی ۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے وکلا سے کہا کہ تحریری فیصلے میں سزا معطلی کی وجوہات بتائی جائیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top