جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

توشہ خانہ کیس : عمران خان پر فرد جرم عائد، صحت جرم سے انکار، کیس کا بائیکاٹ

10 مئی, 2023 15:44

اسلام آباد : پولیس نے پی ٹی آئی سربراہ کو توشہ خانہ کیس میں عدالت کے روبرو پیش کیا تو عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کردی۔

توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی تو تحریک انصاف کے وکیل شیر مروت نے فرد جرم کی کارروائی مؤخر کرنے کی استدعا کی، جسے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے دور حکومت میں کون کون سے بڑے سیاسی رہنما گرفتار ہوئے؟

عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کر دی۔ عمران خان نے صحت جرم اور دستاویزات پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔ عمران خان اور ان کے وکلاء نے فرد جرم کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل شیر مروت نے کہا کہ ہم نے درخواست کی ہے کہ فاضل جج پر اعتماد نہیں، کیس منتقل کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top