جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

الیکشن کی انتخابی مہم کا آج آخری روز، 26 کروڑ بیلٹ پیپر کی ترسیل مکمل

06 فروری, 2024 09:06

 

8 فروری کو ہونے والے الیکشن کی انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، انتخابات کے لیے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام بھی مکمل کر لیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم کا وقت آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گا، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹ کے لیے اصلی شناختی کارڈ لازمی ہے ، زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالا جاسکے گا۔

بلوچستان میں حساس پولنگ بوتھ پر انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے امیدواروں کو غیر ضروری عوامی اجتماع نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 8 فروری 2024 ءکے انتخابات کے لیے چھپوائے گئے لگ بھگ 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ملازمین نے ایک محدود وقت میں اپنی محنت اور منظم منصوبہ بندی کے ذریعے اس اہم ذمہ داری کی تکمیل کی۔

ترجمان کے مطابق بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل زمینی اور ہوائی دونوں طریقوں سے مکمل کیا گیا،تمام بیلٹ پیپرز، سرکاری پریس اداروں سے متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ان کے نمائندوں کے حوالے کیے گئے۔

یہ پڑھیں :الیکشن ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ چوہدری نثار کے حامیوں کیخلاف درج

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top