جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک بھر میں آج عید الفطر عقیدت و احترام کیساتھ منائی جا رہی ہے

22 اپریل, 2023 09:33

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

ملک میں نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

کراچی میں 4 ہزار سے زائد مقامات پرعیدالفطر کے اجتماعات ہوئے۔

صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی۔

پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا غلام علی اور نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے نماز عید گورنر ہاؤس میں ادا کی۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں عیدکی نماز ادا کی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ لاہور میں عیدکی نماز پڑھائی۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے لیاقت باغ میں عید نماز ادا کی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر کے مسلمان آج کس کس ملک میں عید منا رہے ہیں ؟

کراچی کے پولوگراؤنڈ (باغ جناح) میں گورنر سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی نے عید کی نماز ادا کی، نماز عید میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور آرمی چیف کی جانب سے بھی قوم کو عید کی مبارک باد دی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top