اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

انسانوں کو روبوٹ سے بچانے کے لیے گوگل نےروبوٹ آئین تشکیل دےدیا

09 جنوری, 2024 11:34

 

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے روبوٹ کے سبب ہونے والے نقصانات کو محدود کرنے کے لیے روبوٹس کے لیے آئین تشکیل دے دیا۔

کمپنی کو امید ہے کہ اس کا ڈیپ مائنڈ روبوٹکس ڈویژن ایک دن ایک ایسا ذاتی معاون روبوٹ تیار کرنے کے قابل ہو جائے گا، جو ہدایات پر عمل کر سکے گا۔ مثال کے طور پر اسے گھر صاف ستھرا کرنے یا اچھا کھانا پکانے کے لیے بھی کہا جاسکے گا۔

لیکن اس طرح کی بظاہر سادہ سی ہدایت دراصل روبوٹس کی سمجھ سے باہر ہوسکتی ہے اور یہ واقعی خطرناک ہوسکتا ہے۔ مثال کے طور پر، ہو سکتا ہے کہ ایک روبوٹ کو یہ معلوم نہ ہو کہ اس نے گھر کو اتنی شدت سے صاف نہیں کرنا کہ اس کے مالک کو نقصان پہنچے۔

 

Google's DeepMind 'Robot Constitution' will make sure its AI droids won't  kill you - The Verge

 

رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے نئے سسٹمز کا ایک سیٹ پیش کیا گیاہے جس کے متعلق کمپنی کا خیال ہے کہ یہ ایسے روبوٹ بنانے میں آسانی فراہم کرے گا جو مدد کرنے اور بغیر نقصان پہنچائے مدد کرنے کے قابل ہوں گے۔ ان سسٹمز کا مقصد روبوٹس کو تیزی سے فیصلہ کرنے اور ان کے اطراف ماحول کے متعلق بہتر سمجھ اور سمت شناسی میں مدد دینا ہے۔

اس کامیابی میں آٹو آر ٹی نامی نیا سسٹم شامل ہے جو انسانوں کے مقاصد سمجھنے کے لیے مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتا ہے۔ یہ سسٹم ایسا لارج لینگوئج ماڈل (ایل ایل ایم) کو استعمال کرتے ہوئے کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ سسٹم روبوٹ میں نصب کیمروں سے ڈیٹا لیتا ہے اور اس کو وژوئل لینگوئج ماڈل (وی ایل ایم) میں بھیج دیتا ہے، جو ماحول اور اس میں موجود چیزوں کو سمجھتے ہوئے الفاظ میں بیان کرسکتا ہے۔ اس ڈیٹا کو بعد میں ایل ایل ایم میں بھیج دیا جاتا ہے جو ان الفاظ کو سمجھتا ہے، ممکنہ کاموں کی فہرست بناتا ہے اور پھر یہ فیصلہ کرتا ہے کہ کن کاموں کو انجام دیا جانا چاہیئے۔

تاہم گوگل نے یہ بھی واضح کیا کہ ان روبوٹس کو اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بنانے کے لیے لوگوں کو ضرورت ہوگی کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ روبوٹ محفوظ رویہ اختیار کریں گے۔ اس لیے آٹو آر ٹی میں فیصلہ سازی کرنے والے ایل ایل ایم میں گوگل نے روبوٹ کانسٹیٹیوشن شامل کیا ہے۔

گوگل کے مطابق یہ سیٹ حفاظت پر مبنی یاد دہانیاں ہیں جن کی پاسداری ربوٹس کاموں کا انتخاب کرتے وقت کرتے ہیں۔

یہ پڑھیں : ہیکرز بغیر پاسورڈ کےجی میل اکاؤنٹ تک پہنچ سکتے ہیں:ماہرین نے خبردار کردیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top