ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ہیکرز بغیر پاسورڈ کےجی میل اکاؤنٹ تک پہنچ سکتے ہیں:ماہرین نے خبردار کردیا

08 جنوری, 2024 15:37

 

کیلیفورنیا: سیکیورٹی محققین نے جی میل میں ایک ایسا سقم دریافت کیا ہے جس کے ذریعے ہیکرز پاسورڈ کے بغیر لوگوں کے جی میل اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی کمپنی کلاؤڈ ایس ای کے کی جانب سے کیے گئے تجزیے میں معلوم ہوا ہے کہ ایک خطرناک قسم کا میلویئر ثالث فریق کوکیز کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے نجی ڈیٹا تک غیر قانونی رسائی حاصل کر سکتا ہے، اور اس کو ہیکنگ گروپ پہلے ہی آزما چکے ہیں۔

اس سقم کے متعلق انکشاف سب سے پہلے ایک ہیکر نے اکتوبر 2023 میں پیغام رسانی کے پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر کیا تھا۔

 

How can I stop someone else from using my Gmail account? | Gmail | The  Guardian

 

رپورٹ کے مطابق پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ کس طرح کوکیز (جن کو ویب سائٹ اور براؤزر اپنی کارکردگی بہتر کرنے کے مقصد سے صارفین کا پیچھا کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں) سے جڑی کمزوریوں کو ذریعہ بنا کر اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

گوگل تصدیقی کوکیز صارفین کو بار بار ان کی لاگ ان تفصیلات درج کیے بغیر ان کے اکاؤنٹ تک رسائی دیتے ہیں۔ تاہم، ہیکرز نے ایسا راستہ تلاش کر لیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے وہ ان کوکیز کو حاصل کر لیتے ہیں تاکہ دو جہتی تصدیقی مرحلے سے بچا جا سکے۔

واضح رہے دنیا کا سب سے مشہور ویب براؤزر گوگل کروم اس وقت تھرڈ پارٹی کوکیز کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہا ہے۔

ایک بیان میں گوگل نے کہا کہ کمپنی معمول کے مطابق اس طرح تکنیک کے خلاف اپنا دفاع اپ گریڈ کرتی ہے تاکہ صارفین کو میلویئر کا ہدف بننے سے بچایا جاسکے۔ گوگل نے نشان دہی کیے گئے کسی بھی مشتبہ اکاؤنٹ کو بچانے کے لیے اقدام کیے ہیں۔

یہ پڑھیں : ایلون مسک کا ایک اور یوٹرن،ایکس میں ایک اور بڑی تبدیلی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top